نئے وزیراعظم کا انتخاب۔ قومی اسمبلی کا اجلاس جاری

Apr 11, 2022 | 15:25:PM
نئے وزیراعظم کا انتخاب۔ قومی اسمبلی کا اجلاس شروع
کیپشن: قومی اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نئے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

 تفصیلات کےمطابق  قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا 2 نکاتی ایجنڈا جاری کیا ہوا ہے جس میں قائد ایوان کا انتخاب شامل ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی آئین کے آرٹیکل 91 اور قاعدہ 32 کے تحت چلائی جائے گی۔

نئے وزیراعظم  کے انتخاب کیلئے  اسپیکر چیئر سے شیڈول پڑھ کر سنایا جائے گا۔ تمام ارکان کو ایوان میں کارروائی کا آغاز ہوتے ہی پہنچنا ہوگا۔ارکان کو ایوان میں حاضری کے لیے پانچ منٹس تک گھنٹیاں بجائی جائیں گی۔  تمام ارکان کے حاضر ہونے اور 5 منٹ گھنٹیاں بجنے کے بعد تمام دروازے بند کردیئے جائیں گے۔ دروازے مقفل ہونے کے بعد کوئی رکن اندر سے باہر یا باہر سے اندر داخل نہیں ہوسکے گا۔

لابیز کے دروازوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز متعین کردیئے جائیں گے اور اسپیکر چیئر سے ایوان کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے گا۔ دونوں امیدواران کے لیے الگ الگ لابیز مختص کی جائیں گی جہاں ان کے ووٹر اپنے ووٹ کاسٹ کے ساتھ داخل ہوں گے۔ تمام ارکان کے ایوان سے رخصت ہونے کے ساتھ ہی گھنٹیاں بجا کر حال کو بند کردیا جائے گا۔نتائج کی گنتی مکمل ہونے کے بعد لابیز کھول دی جائیں گی اور ارکان کے سامنے نتائج رکھے جائیں گے۔ قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے کسی بھی امیدوار کو 172 ووٹ درکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں حیران کن کمی