سٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، غیرملکی زرمبادلہ قوانین تبدیل کر دئیے

Feb 10, 2021 | 23:48:PM
سٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ، غیرملکی زرمبادلہ قوانین تبدیل کر دئیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )سٹیٹ بینک نے fintechs اور startups میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب دینے کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ سے متعلق قوانین میں تبدیلی کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق قوانین میں تبدیلی سے ان دونوں شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو ترغیب ملے گی۔ نئے قوانین کے بعد غیرملکی سرمایہ کار کسی ہولڈنگ کمپنی کی مدد سے پاکستانی فن ٹیک اور اسٹارٹ اپس میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔قوانین میں تازہ تبدیلی سے پاکستانی برآمد کنندگان کو بیرون ملک پاکستانی مصنوعات کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ اگر کوئی شخص اپنی محنت کے پیسے وصول کرنے کے بجائے اس کے بدلے میں اثاثے حاصل کرنا چاہے تو اسے بھی سہولت ہو گی۔