شہری زہر فروخت کر کے کرو ڑ پتی بن گیا

Dec 10, 2020 | 19:50:PM
شہری زہر فروخت کر کے کرو ڑ پتی بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مصری شہری محمد حمدی بچھو کا زہر بیچ کر پیسے کماتے ہیں اور یہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔مصری شہری نے آرکیالوجی میں اپنی ڈگری مکمل کی ہے اور اسی وجہ سے ان میں بچھو پکڑنے کا شوق پیدا ہوا۔
تفصیلا ت کے مطا بق محمد حمدی مصر کے ریگستانوں سے بچھو پکڑتے ہیں اور پھر وہ ان بچھوﺅں کا زہر نکالتے ہیں جو کہ متعدد ادویات بنانے میں استعمال کیا جاتا ہے۔25 سال کی عمر میں ہی نوجوان شہری کی اپنی ذاتی کمپنی بھی ہے جس کا نام 'قاہرہ وینم کمپنی ہے جہاں 80 ہزار سے زائد بچھو اور سانپ ہیں اور وہ ان میں سے زہر نکال کر فارماسوٹیکل کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں۔محمد حمدی بچھو اور سانپ کا زہر یورپ اور امریکا میں سپلائی کرتے ہیں اور یہ ایک گرام زہر کے عوض 10 ہزار امریکی ڈالر معاوضہ لیتے ہیں جو کہ پاکستانی لگ بھگ 16 لاکھ روپے بنتے ہیں۔