سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور منفی کمنٹس، نادیہ حسین کا ناقدین کو سخت جواب

Sep 09, 2023 | 10:12:AM
نامور ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی آگئی ہے لیکن اسے استعمال کرنے کی تمیز اور عقل نہیں آئی، ہماری عوام میں 70 فیصد لوگ منفی سوچتے ہیں اس کی وجہ حسد اور نفرت ہے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)نامور ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی آگئی ہے لیکن اسے استعمال کرنے کی تمیز اور عقل نہیں آئی، ہماری عوام میں 70 فیصد لوگ منفی سوچتے ہیں اس کی وجہ حسد اور نفرت ہے.

 حال ہی میں نامور ماڈل نے ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ کے حوالے سے گفتگو کی کہ اگر کوئی میرے خلاف بات کرے گا تو میں بھی اسے اسی لہجے میں جواب دوں گی۔انہوں نے سوشل میڈیا ٹرولنگ اور لوگوں کے منفی کمنٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ میرے اکاؤنٹ میں آکر مجھے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں میں انہیں ہرگز برداشت نہیں کرسکتی، میں بھی انہیں اسی لہجے میں جواب دینے کا حق رکھتی ہوں۔

نادیہ حسین نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی آگئی ہے لیکن اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں آئی، اگر کسی نے میرے بچے پر بھی منفی کمنٹ کیا ہے تو میں اسے جواب دوں گی، مجھے اپنے بچوں کو بتانا ہے کہ چاہے کوئی بھی ان کے خلاف بات کرے گا تو میں لڑوں گی، میں کسی کو اس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ وہ میری یا میرے بچوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچائے۔نادیہ حسین اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے خلاف تنقید کرنے والوں کو کھل کر جواب دیتی ہیں، اکثر وہ ویڈیو پیغام کے زریعے بھی سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب دے چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں آپ کو لگتا کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے، یہ دنیا معاف کرنے والی نہیں ہے، آپ کو پلٹ کر جواب دینا آنا چاہیے، اگر کوئی آپ سے بدتمیزی کرتا ہے تو اسے فوراً تھپڑ مار دینا چاہیے۔

مزید پڑھیں:سانحہ 9 مئی کیس، عمران خان کی بہنیں بڑی مشکل میں پھنس گئیں

نادیہ حسین نے کہا کہ ، یہ باتیں ایسے لوگ سوچتے ہیں کہ جو ان کے پاس نہیں ہے وہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کے پاس بھی وہ چیز نہ ہو۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کے دماغ میں ایک کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت انداز میں نہیں لیتے، ہر چیز کو منفی طریقے سے سوچتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری قوم میں منفی سوچنا فطرت بن گئی ہے، میرے  ان باکس میں یہ بھی میسج آیا ہوا ہے کہ ’میں تم سے نفرت کرتا ہوں‘، لوگ منفی باتیں لکھنے میں وقت ضائع کرتے ہیں۔