بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے حکومت سے فنڈز مانگ لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لئے ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز بھی مانگ لیے ہیں
الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو مراسلہ اربھیجا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے مختص فنڈز کا جلد اجرا کیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کا موقف سن کر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ میرا کی گلوکاری کے شعبے میں دھواں دار انٹری۔۔۔ویڈیو وائرل