مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 438 ارب روپے ہوگیا

Nov 09, 2021 | 16:20:PM
بجٹ خسارہ،دستاویز،وزارت خزانہ
کیپشن: وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 438 ارب روپے ہوگیا ۔

تفصیلات کےمطابق دستاویز وزارت خزانہ  میں کہا گیا ہے کہ  جولائی سے ستمبر تک کل آمدن 1808 ارب روپے رہی ۔پہلی سہ ماہی میں کل اخراجات 2247 ارب روپے رہے۔اس دوران ٹیکس آمدن 1532 ارب روپے رہی۔وفاق نے 1397 ارب اور صوبوں نے 124 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا۔نان ٹیکس آمدن کی مد میں 241 ارب روپے حاصل ہوئے۔تین ماہ میں 1968 ارب روپے کے جاری اخراجات کیے گئے ۔اس دوران سود کی مد میں 622 ارب اور دفاع پر 261 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔

ترقیاتی منصوبوں پر 264 ارب روپے خرچ کیے گئے ۔بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے بیرونی ذرائع سے 466 ارب روپے قرض لیا گیا ۔مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ  جی ڈی پی کا 0.8 فیصد رہا ۔گذشتہ برس اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 1.1 فیصد تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:سردیوں میں کورونا کی پانچویں لہر ۔۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے خبردار کردیا