امریکا نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر جگہوں پر ڈرون حملے بند  کر دیئے

Mar 09, 2021 | 13:16:PM
امریکا نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر جگہوں پر ڈرون حملے بند  کر دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)امریکا نے جنگ زدہ علاقوں کے سوا دیگر  جگہوں پر ڈرون حملے بند کرنےکا اعلان کر دیا ہے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پینٹاگون نے کہا ہے کہ  ایسے علاقےجہاں امریکی فوج موجود ہےلیکن وہاں جنگ نہیں تو ایسی جگہوں پرڈرون حملوں کو روک دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پابندی مستقل نہیں لگائی جارہی اور نہ ہی اس کامطلب یہ ہےکہ ڈرون حملےنہیں ہوں گے ، ہم بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ انتہا پسندوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ قبل ازیں سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےصومالیہ اوردیگرممالک میں امریکی فوج کو ڈرون حملوں کی اجازت دے رکھی تھی جبکہ افغانستان، شام اورعراق کےعلاوہ کسی بھی ملک میں ڈرون حملےکےلئے وائٹ ہاؤس کی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا تھا۔