جنوبی افریقہ میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ

Feb 09, 2021 | 22:14:PM
جنوبی افریقہ میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جنوبی افریقہ میں پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں چند ہفتے قبل ایک پالتو بلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد اب حکام نے پالتو بلیوں اور کتوں کی کورونا ٹیسٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ انسانوں کے ساتھ نظر آنیوالے صرف ایسے پالتو جانور جن میں بخار اور سانس لینے میں دشواری کی علامات پائی جائیں گی ان کی فوری کورونا ٹیسٹنگ کی جائےگی جبکہ پالتو جانور میں کورونا مثبت آنے کی صورت میں انہیں لازمی طور پر گھر میں قرنطینہ کیا جائے گا۔
 رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر پالتو جانوروں کو لازمی طور پر آئسولیشن سینٹرز نہیں بھیجا جائےگا کیونکہ اب تک جانوروں سے انسانوں میں کورونا وائرس کی منتقلی کے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔جنوبی افریقی حکام کا پریس بریفنگ میں کہنا ہے کہ اگر کورونا سے متاثرہ پالتو جانور کا مالک بھی کورونا میں مبتلا ہے اور شدید بیمار یا زائد العمر ہے تو پھر جانوروں کو قرنطینہ سینٹر بھجوایا جائے گا۔
حکام نے کہا کہ شہریوں کو ایک بار پھر تاکید کی ہےکہ وہ اپنے پالتو جانوروں کو خود سے 2 میٹر کے فاصلے پر رکھیں اور ان کے ساتھ واک کے دوران بھی یہی اصول اپنائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ میں رواں ماہ ایک بلی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور محکمہ صحت کے حکام کو شبہ ہے کہ کورونا میں مبتلا ماں اور بیٹی سے اس بلی میں وائرس منتقل ہوا ہے۔