بی آر ٹی منصوبہ بھی نیب کے ریڈار پر آگیا، سابق ڈی جی 17 اکتوبر کو طلب

Oct 08, 2022 | 19:44:PM
خیبرپختونخوا حکومت، بی آر ٹی، منصوبہ، نیب کے ریڈار،
کیپشن: بی آر ٹی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کا بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبہ(بی آر ٹی) بھی نیب کے ریڈار پر آگیا، مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغازہو گیا،نیب نے سابق ڈی جی پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سلیم وٹو کو 17 اکتوبر کو طلب کرلیا۔
نیب کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق سلیم وٹو سے بی آر ٹی پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی،نوٹس میں کہاگیاہے کہ سلیم وٹو بطور ڈی جی پی ڈی اے بی آر ٹی پراجیکٹ سے منسلک رہے،بطور چیئرمین ٹیکنیکل اینڈ ایوالیشن کمیٹی پراجیکٹ سے متعلق کئی اہم معاہدے بھی کئے، نوٹس میں کہاگیاہے کہ 17 اکتوبر کو پیش نہ ہونے کی صورت میں نیب کارروائی کا حق رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا ہیلی کاپٹر ایک بار پھر فنی خرابی کا شکار ہو گیا