شاعر جون ایلیا کی آج بیسویں برسی

Nov 08, 2022 | 18:16:PM
شاعر جون ایلیا کی آج بیسویں برسی
کیپشن: جون ایلیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اردو ادب کے ممتاز اورمنفرد شاعر جون ایلیا کی آج بیسویں برسی منائی جارہی ہے۔

 جون ایلیانثر اور نظم دونوں اصنافِ ادب میں‌ بیان و اظہار پر انہیں یکساں قدرت حاصل تھی،غیرروایتی انداز کے سبب جون ایلیا کو ایک باغی اور روایت شکن شاعر کی حیثیت سے زیادہ شہرت ملی۔14 دسمبر 1931 کو بھارت کے شہر امروہہ میں پیدا ہونے والے جون ایلیا کو انگریزی، عربی اور فارسی زبان پر مکمل عبور حاصل تھا۔
ان کی معروف تصانیف میں شاید، گویا،یعنی گمان،لیکن اور دیگر قابل ذکر ہیں
جان ایلیا کا پہلا شاعری مجموعہ ’شاید‘ کے نام سے 1991 میں شائع ہوا جس کو اردو ادب کا دیباچہ قرار دیا گیا ہے۔اردو ادب سے گہری دوستی رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ جون اپنی منفرد شاعری میں اکیلا تھا، انہوں نے اپنی زندگی میں پچاس ہزار سے زائد اشعار کہے اور 60 سے زائد نایاب کتابوں کے ترجمے بھی کیے۔
جان ایلیا کو معاشرے سے ہمیشہ یہ شکوہ رہا کہ شاعر کو اس کی زندگی میں وہ عزت و توقیر نہیں دی جاتی جس کا وہ حقدار ہے۔

زمانے میں الگ شناخت رکھنے والے جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔ انہیں چاہنے والے آج بھی سخی حسن قبرستان میں ان کی قبر پرجاتے ہیں۔