کوروناوبا:این سی او سی کا سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ

Mar 08, 2021 | 23:21:PM
کوروناوبا:این سی او سی کا سکول کھولنے کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں حالیہ اضافے کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کل سکولوں کو کھولنے کے طریقوں پر نظر ثانی کرے گا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور این سی او سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کے زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لاک ڈاؤن ختم کرنے کے حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے نظرثانی کی جائیگی۔اس کے علاوہ اجلاس میں کورونا کیسز میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے سینماؤں، شادی ہالوں میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو واپس لینے پر غور کیا گیا۔