عوام کو پارلیمنٹ پرحملے کیلئے اکسانے والے ٹرمپ کا یوٹرن
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وقت سے پہلے صدارت کی کرسی جاتے دیکھ کر ڈونلڈٹرمپ فوراً دفاعی پوزیشن میں آگئے،امریکی صدر نے کیپیٹل ہل حملے کے بعد اپنی ممکنہ برطرفی سے بچنے کیلئے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مفاہمت کی بات کر دی۔
امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو بیان کہا ہے کہ کانگریس عمارت پر حملے کی مذمت کرتا ہوں، کیپیٹل ہل پر حامیوں کے حملے نے مجھے مایوس کیا،امریکا کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، یہ مفاہمت اور امریکیوں کے زخم پرمرہم رکھنے کا وقت ہے۔
— Donald J. Trump (@realDonaldTrump) January 8, 2021
انہوں نے مزید کہا کہ پرامن انتقال اقتدار کی اپنی بات پر قائم ہوں،پارلیمنٹ نے نتائج کی توثیق کر دی ہے، تمام توجہ بائیڈن انتظامیہ کو اقتدار سونپنے پر مرکوز ہے۔20 جنوری کو ایک نئی انتظامیہ امریکا کی باگ ڈورسنبھالے گی۔