حکومت کا براڈشیٹ کمیشن سے عدم تعاون ،تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا

Mar 07, 2021 | 18:49:PM
 حکومت کا براڈشیٹ کمیشن سے عدم تعاون ،تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)حکومت اپنے ہی قائم کردہ براڈشیٹ کمیشن سے تعاون نہیں کر رہی ، کمیشن کو وزارت خزانہ، وزارت قانون، اٹارنی جنرل آفس سے ابھی تک مکمل ریکارڈ نہ مل سکا ۔

تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ کمیشن نے احمر بلال صوفی کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا، رقم کی ادائیگی کے وقت لندن ہائی کمیشن کے آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس ڈائریکٹر شاہد بیگ کا بیان بھی قلمبندکر لیا گیا۔
 براڈشیٹ تحقیقاتی کمیشن نے 18 گواہان کے بیانات ریکارڈ کر لئے، کمیشن کا کہنا ہے کہ ریکارڈ مل گیا تو 22 مارچ تک تحقیقات مکمل ہوجائیں گی۔کمیشن نے تحقیقات کا باضابطہ آغاز 9 فروری کو کیا تھا،کمیشن کو اب تک مطلوبہ ریکارڈ صرف نیب نے فراہم کیا۔