مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے، تہلکہ خیز رپورٹ جاری

Jul 07, 2022 | 23:34:PM
مہنگائی،ریکارڈ ،توڑ دیے، تہلکہ خیز ،رپورٹ
کیپشن: مہنگائی نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں مہنگائی نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ہفتہ وار مہنگائی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ 

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی سالانہ اوسط شرح 1.32 فیصد اضافے کے ساتھ 33.66 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران لہسن، آلو، گھی اور گندم کے آٹے، دال چنا، مسور اور چائے کی پتی سمیت 30 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

مہنگائی ہونے والی روزمرہ اشیا میں پیٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی بھی شامل ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر، پیاز، کیلے اور دال ماش کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی، جب کہ 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔