کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم

May 06, 2023 | 00:33:AM
کراچی میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم کا وقت ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) کراچی میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے معرکے کیلئے سیاسی جماعتوں کو دیا گیا انتخابی مہم کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کی 11 یوسیز اور 15 وارڈ زکی نشستوں پر پولنگ اتوار کو ہوگی ، جس میں مجموعی طور پر 234 امیدوار مدمقابل ہیں، 11یوسیز پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے لئے 119 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، وارڈز کی 15 نشستوں پر 115 امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جبکہ انتخابی سامان کی ترسیل آج ہوگی۔
ضلع کورنگی، وسطی اور غربی کی 3،3 یوسیز میں ضمنی انتخاب ہوگا، ضلع کیماڑی اور جنوبی کی ایک ایک یوسیز میں ضمنی انتخاب ہوگا، ضلع کیماڑی اور شرقی کے 6،6 وارڈز میں ضمنی انتخاب ہوگا، ضلع کورنگی کے 2 اور ضلع ملیر کے ایک وارڈ میں پولنگ ہوگی۔