عمران اور اسکی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہے ہیں،فضل الرحمان

Feb 05, 2021 | 19:05:PM
 عمران اور اسکی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہے ہیں،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے آئین ساتھ غداری کی ، وزیراعظم اور اسکی لابی کشمیر کی تقسیم کا سوچ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ عمران خان کو سیاستدان کہوں تو بھی برا ہے۔ پاکستانی ہونے کے ناطے ہمیں ان کے رویہ پر شرم نہیں۔ ناجائز اورنااہل حکومت کو کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔مسئلہ کشمیر کی سیاسی حیثیت کو تقسیم کرنا زیادتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستانی قوم یوم یکجہتی منارہے ہیں۔ جلسہ کشمیر کی نمائندہ کی حیثیت رکھتا ہے۔ ہر کشمیری پاکستان کے ساتھ ہے اورپی ڈی ایم کی قیادت براہ راست یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لیے مظفر آباد میں موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر کشمیری پاکستان کے ساتھ ہے، اس کا دل اور جذبات پاکستان سے وابستہ ہیں اورجو لوگ کشمیریوں کو پاکستان سے الگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آنے والی تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے پاکستان سے الحاق کافیصلہ کیا اور آج بھی اس پر قائم ہیں لیکن جب تک پاکستان میں عوام کی نمائندہ حکومت تھی تو کسی مودی کو یہ جرات نہیں ہوسکی کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے اس کو بھارت کا صوبہ بنا سکے۔