میانمار:سوچی کا قریبی ساتھی احتجاج کے دوران  گرفتار

Feb 05, 2021 | 15:52:PM
میانمار:سوچی کا قریبی ساتھی احتجاج کے دوران  گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)میانمار میں ہونیوالی فوجی بغاوت کے بعد  آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی وِن ہین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ، پولیس نے گرفتاری کی تصدیق کر دی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی کی سینئر رہنما آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی79 سالہ وِن ہین کو پولیس نے  میانمار کے دارالحکومت سے گرفتار کیا۔  ون ہین پر عائد الزامات کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔ون ہین نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا ،ہمارے ساتھ  طویل عرصے سے برا سلوک ہو رہا ہے لیکن میں ان چیزوں سے کبھی خوف زدہ نہیں ہوا کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی میں کوئی غلط کام نہیں کیا۔

بتایا گیا ہے کہ میانمار میں شہریوں کی بڑی تعداد فوجی بغاوت کے خلاف باہر نکلی جس نے گاڑیوں کے ہارن بجاکر احتجاج کیا اور اس کے بعد پولیس نے ون ہین کو گرفتار کرلیا۔  سوچی کے نہایت قریبی ساتھی وِن ہین کو پولیس نے انکی بیٹی کے گھر سے  گرفتار کیا۔میانمار میں فوجی بغاوت کے بعد اب تک 130سیاستدانوں کی گرفتاری عمل میں آ  چکی ہے۔