نسیم شاہ آپریشن کے بعد غنودگی میں کس کو یاد کرکے رو پڑے

Oct 04, 2023 | 15:39:PM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سرجری کے بعد غنودگی میں والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سرجری کے بعد غنودگی میں والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔

نسیم نے غنودگی کی حالت میں کہا کہ والدہ کی بہت یاد آرہی ہے، ساتھ ہی وہ پوچھتے رہے کہ میری والدہ مجھ پرفخرکرتی ہوں گی؟       فاسٹ بولر کی ہسپتال کے بستر سے سامنے آنے والی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ نسیم کہتے ہیں میری والدہ دنیا کی بہترین ماں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے اسٹار بولر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔

مزٰید پڑھیں: قومی کرکٹر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوگئی 

ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں نسیم شاہ کے کندھے کی ٹنڈن کی سرجری کر دی گئی ہے، سرجری کے بعد نسیم شاہ 4 سے 6 ہفتے آرام کریں گے اور ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ شروع کر سکیں گے۔ نسیم شاہ گزشتہ ماہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے، ماہر ڈاکٹرز نے نسیم شاہ کی سرجری تجویز کی تھی۔

پاکستانی اسٹار بولر نسیم شاہ کندھے کی تکلیف کے باعث بھارت میں 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) مینز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے سے محروم ہو گئے تھے۔