آئی سی سی نے اندور اسٹیڈیم کی پچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا، جرمانہ عائد

Mar 04, 2023 | 15:05:PM
آئی سی سی نے اندور اسٹیڈیم کی پچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا، جرمانہ عائد
کیپشن: آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ اور کپتانوں کی رائے جاننے کے بعد کرس براڈ نے پچ پر تحفظات کا اظہار کیا
سورس: ای ایس پی این کرک انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت کے شہر اندور کے سٹیڈیم کی پچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آئی سی سی نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچ کیلئے اندور کے ہولکر کرکٹ سٹیڈیم کو پچ کی خرابی کے باعث 3 ڈی میرٹ پوائنٹس کا جرمانہ عائد کردیا۔

اندور سٹیڈیم کی پچ سے متعلق رپورٹ آئی سی سی ریفری کرس براڈ نے جمع کرائی تھی جو کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو ارسال کردی گئی ہے ، بھارتی بورڈ فیصلے کے خلاف 14 روز کے اندر اپیل کرسکتا ہے۔

آؤٹ فیلڈ مانیٹرنگ اور کپتانوں کی رائے جاننے کے بعد کرس براڈ نے پچ پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ پچ بلے اور گیند کے درمیان توازن فراہم نہیں کرسکی، پورے میچ میں ضرورت سے زیادہ پچ میں باؤنس اور اچھال تھا۔

میچ ریفری نے مزید کہا کہ اندور کی وکٹ شروع سے ہی سپنرز کے حق میں تھی۔