شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا

Apr 04, 2022 | 13:43:PM
حمزہ شہباز اور شہباز شریف، فائل فوٹو
کیپشن: حمزہ شہباز اور شہباز شریف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) عدالت نےمسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ایف آئی ای کی  جانب سے شہباز  شریف کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کی تھی۔دورانِ سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز  نے دلائل میں کہا کہ عدالت تصحیح تب کرتی ہے جب حکم قانون سےہٹ کر ہو۔سپریم کورٹ کی ہدایت ہےاراکین اسمبلی اجلاس میں ہوں تو عدالتیں اکاموڈیٹ کریں، فریال تالپور کے کیس میں بھی سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ شامل کیا گیا ہے۔

امجد پرویز نے کہا کہ کسی نے عدم اعتماد کے بعد وزارت قانون کا چارج لےلیا،جو اس کیس کو مانیٹر کر رہا ہے،کسی نے سیشن میں شرکت کرنا ہےتو اسے رعایت ملتی ہے۔شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک شخص کو خوش کرنےکیلئے ایف آئی اے نے ضمانت منسوخی کی درخواست دی۔عدالت نے شہباز  شریف  کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ایف آئی اے کی  درخواست  پر فیصلہ  محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے لیگی رہنما کی ضمانت منسوخ  کی درخواست کو خارج کردیا۔عدالت نے شہباز شریف کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی  جب کہ شریک ملزم کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیار کی درخواست بھی خارج  کردی۔

واضح رہےکہ حکومت نے تحریک عدم  اعتماد پر ووٹنگ سے قبل شہباز شریف کو گرفتار کرانے کے ایف آئی اے کے ذریعے ان کی  ضمانت منسوخی  کی درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:      عثمان بزدار کے جاری احکامات پر عملدرآمد روکدیا گیا