سندھ: قمبر شہدادکوٹ میں سیلابی صورتحال سنگین، جگہ جگہ100 سے 150 فٹ کے شگاف پڑگئے

Sep 03, 2022 | 10:28:AM
سندھ: قمبر شہدادکوٹ میں سیلابی صورتحال سنگین، 100 سے 150 فٹ کے شگاف پڑگئے
کیپشن: سیلابی صورتحال سنگین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے قمبر شہدادکوٹ میں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہوگئی۔ وارھ میں گاڑ واہ ڈرین سمیت مختلف سم نالوں میں مختلف جگہوں پر 100 سے 150 فٹ کے شگاف پڑگئے۔

 وارھ کے قریبی شہر گاجی کھاوڑ میں بھی اچھی مسجد مقام پر رنگ بند ٹوٹ گیا، جس کے باعث پانی شہریوں کے گھروں اندر داخل ہونے لگا۔ وارھ کے شہر گاجی کھاوڑ میں رنگ بند ٹوٹنے سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کر دی۔

 وارھ اور گردونواح میں پانی اوور فلو ہوکر سڑکوں پر آگیا جس سے زمینی رابطے منقطعہ ہوگئے، علاقہ مکین سخت پریشان  ہیں۔ بلوچستان کا سیلابی ریلا قمبر شہدادکوٹ میں زیرو پوائنٹ سے سارھ حمل جھیل سے جوہی طرف رواں دواں ہے۔

دوسری جانب خیرپور ناتھن شاہ میں سیلاب نے تباہی کی داستان رقم کر دی، جس سے پورا شہر ڈیم بن گیا۔ خیرپور ناتھن شاہ میں سیلابی پانی میں مسلسل اضافہ ہوگیا۔ پانی مزید 2 فٹ بڑھ گیا، 2 روز کے درمیان پانی میں 4 فٹ کا اضافہ ہوا۔ 

اسی طرح گاؤں چھپر خان گاڈھی کے مقام پر نالے میں 50 فٹ شگاف پڑ گیا۔ شگاف کے باعث پانی میں مزید 4 فٹ تک اضافے کے امکان ہے۔ نواحی گاؤں خوشحالانی اور کریم داد لونڈ میں خواتین اور بچوں سمیت درجن سے زائد خاندان سیلابی پانی میں پھنس گئے۔