2021 کا ’میڈیسن‘ نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والوں کو ملنے کا امکان

Oct 03, 2021 | 00:29:AM
نوبل پراثز ،کس،کو،ملے گا
کیپشن: نوبل پرائز،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ  2021 کا ’میڈیسن‘ (طب) کا نوبل انعام کورونا سے تحفظ کی ویکسین بنانے والے ماہرین کو دیا جا سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز آئندہ ہفتے طب کے نوبل انعام جیتنے والوں کا اعلان کرے گی۔متعدد ماہرین صحت اور سائنسدانوں کا خیال ہے کہ اس سال نوبل انعام کورونا ویکسین بنانے والے افراد کو دیا جائے گا، تاہم بعض کا ماننا ہے کہ ابھی وبا ختم نہیں ہوئی اور ویکسین کی افادیت پر بھی دنیا متفق نہیں، اس لیے اس بار ویکسین بنانے والوں کا انعام نہیں دیا جائے گا۔

کئی ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ ممکنہ طور پر نوبل پرائز کمیٹی ’ایم این آر اے‘ ویکسین فارمولہ بنانے والے سائنسدانوں کوانعام دے سکتی ہے۔