عمران خان نے اپنا ووٹ ضائع کیا اورخود بھی ضائع ہو گئے،فضل الرحمان

Mar 03, 2021 | 19:54:PM
عمران خان نے اپنا ووٹ ضائع کیا اورخود بھی ضائع ہو گئے،فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ سینٹ میں اپوزیشن کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کا مینڈیٹ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کردیا ۔عمران خان نے اپنا ووٹ ضائع کیا اور خود بھی ضائع ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے رہنما مولانا فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کے سینٹ الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ سلیکٹڈ اور جعلی وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں ان کے پاس اب  استعفیٰ دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا۔پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے، آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے، اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

مولانا نے مزید کہا کہ سینٹ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوا پوری قوم کی نظریں قومی اسمبلی میں انتخاب پر تھیں آج یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا جعلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے عمران خان جعلی تھا اب اخلاقی جواز بھی کھو بیٹھا ہے۔ایک سوال پر کہ وزیر اعظم نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے آپ عدم اعتماد لائیں گے  کا جواب دیتے ہوئے مولانا نے کہا کہ اب وہ اعتماد کے ڈرامے نہ کرے۔