کپڑے فروخت کرکے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دیئے، پرویز الٰہی

Jun 03, 2022 | 19:13:PM
چودھری پرویز الٰہی، پٹرول بم گرانے، امپورٹڈ حکومت، تسلی نہیں ہوئی، آج پھر مہنگائی، دوسرا بم ، گرا دیا،
کیپشن: چودھری پرویز الٰہی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنمااورسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ 6 دن پہلے پٹرول بم گرانے سے امپورٹڈ حکومت کی تسلی نہیں ہوئی،آج پھر مہنگائی کا دوسرا بم عوام پر گرادیا ہے۔
چودھری پرویز الٰہی کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہناتھا کہ آئی ایم ایف کے دباﺅ پرمہنگائی کرکے لوگوں کو برباد کیا جارہا ہے،معاشی مسائل آئی ایم ایف کے پاس جانے سے کم نہیں ہوں گے،معاشی مسائل تجارت بڑھانے سے کم ہونگے ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ کپڑے فروخت کرکے ریلیف دینے والوں نے عوام کے ہی کپڑے اتار دیئے۔ق لیگ کے مرکزی رہنما نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ، پہلے ہی کہا تھا یہ نااہل لوگ ہیں جو صرف تباہی مچانے آئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے احد چیمہ کا استعفی منظور کرلیا