امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے گراں قدر خدمات ہیں، وزیرِاعظم

Aug 03, 2023 | 20:08:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے معروف پاکستانی امریکی کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نہ صرف امریکہ میں پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے گراں قدر خدمات قابل تحسین ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان معدنیات کی دولت سے مالامال ہے، پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے جبکہ پاکستان معاشی اعتبار سے خطے میں اہم جغرافیائی مقام پر بھی واقع ہے، یہ تمام عوامل پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے نہایت موزوں بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی دعوت، امریکا نے بھی حمایت کر دی

وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں۔

اس موقع پر انہوں نے ہدایت کی کہ دفتر خارجہ اور پاکستانی مشن بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ اپنے روابط کو تیز اور مؤثر بنائیں، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کو مزید بہتر کرنے کیلئے باہمی تعاون کے نئے شعبوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیرِاعظم نے دونوں ممالک کے عوام کے مابین روابط بڑھا کر پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

وفد کے ارکان نے اپنا قیمتی وقت نکال کر ملاقات کا موقع دینے اور پرتپاک استقبال پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

وفد نے وزیرِ اعظم کو پاک امریکہ تجارتی اور تقافتی تعلقات کے فروغ کیلئے اپنے اقدامات سے آگاہ کیا اور وفد کے شرکاء نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔