لانگ مارچ کا استقبال،فوج کیخلاف بیان بازی پر مقدمہ ہوگا: شیخ رشید

Jan 02, 2021 | 11:15:AM
لانگ مارچ کا استقبال،فوج کیخلاف بیان بازی پر مقدمہ ہوگا: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ ضرور کریں ،پیر سے ہم استقبا لی تیاریاں کررہے ہیں۔فوج سمیت قومی اداروں کے خلاف جو بات کرے گا مقدمہ درج کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جیت گئی،پی ڈی ایم نےشکست تسلیم کرلی۔میں نے پہلے ہی کہا تھا بلاول کےہاتھ کی گھڑی،چھڑی اور فیصلوں کا اختیار آصف زرداری کے پاس ہے۔اچھی بات ہے اگر انتخابات کی بات کی گئی ،میدان خالی نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا 20فروری کےنزدیک سیاست کھلنےکی بات پرقائم ہوں۔ڈائیلاگ کاراستہ کھلانہ رکھنےوالاسیاستدان کم عقل ہے۔عمران خان حکومت چھوڑسکتاہےاین آراوکےآگےسرینڈرنہیں کرےگا۔

شیخ رشید نے کہا   نوازشریف کےپاسپورٹ کی 16فروری کومیعادختم ہونےپرتوسیع نہیں ہوگی۔مولانا فضل الرحمٰن کے سیاسی ستارے گردش میں ہیں،انہیں اسلام اوراسلام آبادکااحترام ملحوظ خاطررکھناچاہیے۔میں نے کبھی صوبوں کی سیاست نہیں کی،ہم کرپشن کریں توہمارےخلاف بھی نیب ایکشن لے۔

وزیرداخلہ  کا کہنا تھا  افغانستان کے 15لاکھ رجسٹرڈمہاجرین کورہنےکی اجازت ہے،8لاکھ افغان مہاجرین غیرقانونی ہیں۔دولاکھ غیرقانونی رہائش پذیرافغانوں کےکارڈبلاک کئےہیں،پولیس چوکیوں کو ختم  کردیا۔چین اورافغانستان کامینوئل ویزابھی ختم کردیا ۔جدید اور کمپیوٹرائز نظام لایاجارہا ہے۔