ہمیں زہر دے دو ، بم مار دو ، مکان کا کرایہ دوں یا پیٹرول ڈلواؤں ، شہری رو پڑے

Aug 02, 2023 | 10:51:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ہمیں زہر دے دو ، بم مار دو ، مکان کا کرایہ دوں یا پیٹرول ڈلواؤں ، شہری رو پڑے۔

 ضرور پڑھیں :وزیر خزانہ کا عوام کو جھٹکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

منگل کی صبح حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 19.95 روپے تک کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔

 یادر رہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائرکردی۔درخواست میں وفاقی حکومت اوراوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہےکہ دنیا بھرمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آ رہی ہے۔

24 نیوز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر عوام سے رائے مانگی تو کئی لوگ روپڑ ے ۔کہتے ہیں کہہ بجلی کے بل ادا کریں یا اتنا مہنگا پٹرول ڈلوائیں ۔کہتے ہیں کہ ہمیں روز روز مارنے سے بہتر ہے ہمیں زہر دے دیں ۔

 شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی گیس اور اشائے خورونوش میں بے تحاشا اضافے کے بعد پٹرول کی قیمت میں اضافہ سمجھ سے باہر ہے۔ غربت ختم کرنے آئی پی ڈی ایم کی حکومت غریب ہی ختم کیے جا رہی ہے، آج کدھر ہیں مہنگائی مارچ کرنے والے کدھر ہیں، وہ بتائیں بجلی گیس کا بل دیں یا پٹرول ڈلوائیں۔

مہنگائی سے تنگ شہریوں کا کہناہے کہ حکومت جاتے جاتے عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی تو کم از کم مزید پریشان بھی مت کرے، پٹرول کی قیمت میں اضافے سے مہمگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔