کورونا کی دو خوراکیں لگوانے والے طلبا کو اسکول آنے کی اجازت

Aug 02, 2021 | 18:22:PM
 کورونا کی دو خوراکیں لگوانے والے طلبا کو اسکول آنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سعودی عرب میں وزارت تعلیم اور صحت نے 12 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام طلبا اور تعلیمی عملے کی کرونا ویکسین کی دو خوراکیں لگوانے کی شرط پر تعلیمی اداروں میں واپسی کی اجازت دے دی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں 12 سال سے زیادہ عمر کے تمام طلبا اور تعلیمی شعبے میں کام کرنے والوں پر زور دیا کہ اگست کے آخر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے محفوظ واپسی کے لیے ویکسین لازمی لگوائیں۔دونوں وزارتوں نے ایک مشترکہ بیان میں یہ بھی کہا کہ تازہ ترین سختی اگلے تعلیمی سال کے لیے حاضری کی واپسی کی تیاری اور تعلیمی عملے کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے لیے کی گئی ہے۔
بیان کی تفصیلات میں کہا گیا کہ دونوں وزارتوں نے یونیورسٹی کے طلبا اور جنرل آرگنائزیشن فار ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ کے علاوہ 12 سال سے زائد عمر کے تمام طلبا اور طالبات اور تعلیمی شعبے میں کام کرنےوالے عملے کی مکمل ویکسینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔بیان میں شامل گروہوں پر زور دیا گیا کہ وہ ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کرنے میں تیزی لائیں اور دوسری خوراک 29 اگست 2021 کو تعلیمی سال شروع ہونے سے پہلے مکمل کریں تاکہ ان کے درمیان تین ہفتوں کا وقت مل سکے۔
 یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کی چوتھی لہر ۔۔کاروبارات 8بجے بند۔۔ہفتے میں 2دن چھٹی۔۔نئی پابندیوں کا اعلان