پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

Jan 01, 2021 | 21:32:PM
پی ایس 88 کے ضمنی الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب پر تحریک انصاف میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب سے قبل پیپلزپارٹی کی راہ ہموار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع ملیر دیہی کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ تحریک انصاف ضلع ملیر اور زیلی تنظیموں سے عہدیداران کا تمام عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قادربخش کلمتی نے کہا کہ پی ایس 88 کے ضمنی انتخاب میں امیداوار کے چنائو میں مشاورت نہیں کی گئیں۔ ضمنی انتخاب کے لئے مشاورت نہ کرنا عملی طور پر ضلع ملیر کے عہدیداروں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے عہدوں پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں۔ پی ٹی آئی ضلع ملیر کے مستعفی صدر قادر بخش کلمتی ضلع ،ٹائون اور یوسیز کی تمام تنظیمیں اخلاقی طور پر تحلیل ہوچکی ہیں۔عہدہ پارٹی کی امانت ہے یہ واپس کر چکے ہیں۔ ادنی کارکن کی حیثیت سے تحریک انصاف کا حصہ رہونگا۔