اور لے آئیں گے گر ٹوٹ گیا تو۔۔۔مصنوعی دل تیا ر

Feb 01, 2021 | 23:14:PM
 اور لے آئیں گے گر ٹوٹ گیا تو۔۔۔مصنوعی دل تیا ر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )طبی سائنس کی بہت بڑی کا میا بی ،مصنوعی دل تیا  رکر لیا گیا ۔ کامیاب تجربات کے بعد یورپی ممالک میں اس کی پیوند کاری کی اجازت بھی مل گئی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق    390گرام وزنی دل کی صحت عامہ کے یورپی اداروں نے پیوند کاری کی اجازت دیتے ہوئے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس سے 2 کروڑ 60 لاکھ افراد کو علاج کی سہولت میسر آ جائے گی۔
سائنسی جریدے آرٹیفیشلز آرگنز میں نئے دل کی تصاویر اور مکمل تفصیلات شائع کرتے ہوئے  دعوی کیا ہے کہ کامیاب تجربے میں دل نے 45 منٹ کام کیا ہے۔سائنس دانوں نے دعوی کیا ہے کہ ان کا دل قدرتی ساخت اور وزن میں قدرتی دل سے بڑا ہے نہ چھوٹا، آسانی سے فٹ بھی ہو سکتا ہے۔

یہ 390 گرام جبکہ قدرتی دل کا وزن 310 گرام ہے۔ 679 مربع سینٹی میٹر ہونے کے باعث یہ عین ہمارے قدرتی دل کے برابر ہے۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے تجربات کرتے وقت خون جیسی ماہیت رکھنے والا کیمیکل مصنوعی دل میں استعمال کیا۔ پھر انہوں نے خود ہی کہا کہ افسوس ،بدقسمتی سے یہ مصنوعی دل 45 سے 60 منٹ تک ایک ہزار بار دھڑکنے کے بعد بند ہو گیا۔ تاہم اس خامی کو دور کیا جار ہا ہے۔