ٹونگا میں بھی کورونا پہنچ گیا۔لاک ڈاﺅن کا انتباہ

Oct 31, 2021 | 22:37:PM
کورونا۔ٹونگا۔ویکسی نیشن
کیپشن: ٹونگا کا پرچم۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ملک ٹونگا میں پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آگیا ہے۔چھوٹا سا یہ ملک ابھی تک کورونا سے بچا ہوا تھا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹونگا میں گزشتہ روز پہلا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا جس کے بعد شہری کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس ایک مکمل ویکسین شدہ شخص میں پایا گیا جو نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچا تھا۔ٹونگا کے وزیر اعظم نے کہاکہ کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد عوام کو اگلے ہفتے لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹونگا کی ٹوٹل آبادی تقریبا ایک لاکھ5 ہزار ہے جبکہ اس کی صرف ایک تہائی آبادی کو ہی کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بھارت ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ۔سابق بھارتی کرکٹرکی پاکستان کے فائنل تک پہنچنے کی پیشگوئی