سندھ ہائیکورٹ: درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت ،اہم شخصیات کو نوٹس جاری

May 31, 2022 | 12:00:PM
اہم شخصیات کو نوٹس جاری۔عدالت سے اہم خبر آ گئی
کیپشن: عدالت(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ میں ریڈ لائن بنائے جانے کے دوران درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت،عدالت نے متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  درختوں کی کٹائی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ  کےجسٹس سید حسن اظہر رضوی نے کہا کہ ریڈ لائن منصوبہ بھی تو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بن رہا ہے،  فی الحال حکم امتناعی جاری نہیں کریں گے۔

بعدازاں عدالت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، ایڈوکیٹ جنرل سندھ ، ڈائریکٹر جنگلات، وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ، ڈی سی ملیر و کورنگی، چیف سیکرٹری ، سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی و دیگر کو نوٹسز جاری کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے بڑاحکم دیدیا۔ انتظامیہ الرٹ