متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

Aug 31, 2022 | 00:24:AM
پاکستان اور متحدہ عرب امارات
کیپشن: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)متحدہ عرب امارات سے ایک اور امدادی پرواز بھی اسلام آباد پہنچ گئی۔
 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امدادی پرواز کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا گیا، پروازیں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کے تسلسل میں آرہی ہیں ، گزشتہ دو دنوں میں متحدہ عرب امارات سے 5 امدادی پروازیں خوراک، طبی سامان اور خیمے وغیرہ لے کر پاکستان پہنچی ہیں۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے فراخ دل امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا گیا ہے۔برادر ممالک سے آنے والی یہ پروازیں پاکستان میں مون سون کی بے مثال بارشوں اور سیلاب سے پیدا ہونے والے مصائب کو کم کرنے میں مدد کے لیے ایک انسانی رشتہ قائم کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر