3 سال میں کرپٹ عناصر سے535 ارب روپے برآمد کئے۔۔چیئرمین نیب

Aug 31, 2021 | 17:06:PM
 3 سال میں کرپٹ عناصر سے535 ارب روپے برآمد کئے۔۔چیئرمین نیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق چیئرمین مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹی بیلیٹی، ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسر شریک ہوئے۔
 چیئرمین نیب اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ اور بدعنوان عناصر سے قانون کے مطابق لوٹی گئی رقوم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف 1300 ارب روپے کی مالیت کے 1273 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب پر بلا جواز تنقید کرنے والوں کو مشورہ ہے کہ وہ اپنا وقت اپنے خلاف معزز احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دائر ریفرنسز کے دفاع میں خرچ کریں، جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
 انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الا قوامی اداروں نے سراہا، خصوصاَ َ ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل پاکستان، پلڈاٹ اور مثال پاکستان نے نیب کی کارکردگی کو سراہا، جو نیب کیلئے اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکی نے دھوکے باز منگیتر سے ایسا بدلہ لیا کہ جان آپ دنگ رہے جائینگے