ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی

Aug 30, 2023 | 22:01:PM
ایشیاہاکی کپ ؛ پاکستان نے روایتی حریف انڈیا کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیدی
کیپشن: پاکستانی کھلاڑی گول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاہاکی کپ میں پاکستان کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری، پاکستان نے اپنے تیسرے میچ میں روایتی حریف انڈیا کو ایک اعصاب شکن مقابلہ میں 4 کے مقابلہ میں 5 گول سے شکست دیدی۔
 صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے انڈیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 100 ڈالر فی کھلاڑی انعام دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے ارشد لیاقت نے 2 گول، ذکریا حیات، عبدالرحمان اور رانا عبدالوحید نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛ بابراعظم کی کیریئر کی 19 ویں سنچری،ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم منیجرمیجر( ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ 
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز احتشام اسلم، محمد مرتضیٰ یعقوب، سٹرائکرز ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمان اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاکپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، ملائیشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سابق پاکستانی کرکٹر کو ملعون گیرٹ وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے الزام میں مقدمے کا سامنا