پاکستان کا بیرونی قرضہ122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،ایک سال میں9 ارب ڈالر کا اضافہ

Aug 30, 2021 | 18:05:PM
پاکستان کا بیرونی قرضہ122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا،ایک سال میں9 ارب ڈالر کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)30 جون 2021 تک پاکستان کے بیرونی قرضے 122 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 9 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق 30 جون 2020 کو پاکستان کے بیرونی قرضے 113 ارب ڈالر تھے ،30 جون 2021 تک ایک سال میں پاکستان کے بیرونی قرضے بڑھ کر 122 ارب 18 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی کے3 سال  دور حکومت میں بیرونی قرضوں میں 27 ارب ڈالر اضافہ ہوچکا ہے۔پی ٹی آئی کی حکومت آنے سے پہلے پاکستان کے بیرونی قرضے95 ارب ڈالر تھےمسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔مسلم لیگ ن کی حکومت آنے سے پہلے بیرونی قرضے61 ارب ڈالر تھے ،پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 15 ارب ڈالر کے قرضے لئے گئے تھے ۔پی پی پی حکومت کے اقتدار میں آنے سے پہلے پاکستان کے بیرونی قرضے 46 ارب ڈالر تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  طالبان کی پاکستانی کرنسی میں دوطرفہ تجارت کی درخواست،کابینہ کی مارشل پلان تیار کرنے کی ہدایت