مودی حکومت بھارت کو ہندو ریاست ڈکلئیر کرے ، جنونی مذہبی رہنما اچاریہ مہاراج کی دھمکی

Sep 29, 2021 | 12:34:PM
انتہا پسند, ہندو رہنما ,اچاریہ مہاراج
کیپشن: انتہا پسند ہندو مذہبی رہنما اچاریہ مہاراج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا بھارت انتہا پسند ہندوتوا پالیسی پر گامزن ۔انتہا پسند ہندو جنونی مذہبی رہنما اچاریہ مہاراج نے بھارتی حکومت کو مہاتما گاندھی کے جنم دن کے موقع پر بھارت کو ہندو ریاست ڈکلیئر کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق  تاپسوی چاونی ایودھیا کے  جگدگورو پرمہنس آچاریہ مہاراج نے دھمکی دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 2اکتوبر مہاتما گاندھی کی سالگرہ کے دن  تک بھارت کو ’ہندو ریاست‘ قرار دیا جائے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کی بھارتی قومیت چھین لی جائے، انتہا پسند ہندو رہنما اچاریہ مہاراج نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ دریائے سرایو  میں ’’ جل سمادھی ‘‘ لیں گے۔ آچاریہ نے اس سے قبل اس مسئلے پر 15 دن کی طویل بھوک ہڑتال کی تھی اور  مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی یقین دہانی کے بعد اپنی بھوک ہڑتال ختم کی تھی۔ایودھیا کی سنت برادری نے کہا ہے کہ وہ  مطالبات کی حمایت میں 'ہندو سناتن دھرم سنساد' منعقد کرے گی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ  کئی دیگر  انتہا پسند بھارتی مذہبی اور سیاسی رہنما ماضی میں بھی ایسے ہی مطالبات کر چکے ہیں، لیکن مودی حکومت کے دور اقتدار میں مذہبی جنونیت انتہا پر پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’پہلا نشہ پہلا خمار‘۔۔۔رنبیر کپور کے انکشاف کی ویڈیو وائرل