ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں۔۔نیویارک میں اعلان

Jul 29, 2021 | 20:39:PM
ویکسین لگوائیں 100 ڈالر پائیں۔۔نیویارک میں اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)امریکی شہر نیویارک میں کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان کردیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلازیونے حکومتی ویکسین سینٹرز سے ویکسین لگوانے والوں کو پیسے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے سے کورونا کا پھیلاو روکنے میں مدد ملے گی۔
ایک نیوز بریفنگ کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کورونا کیخلاف ویکسی نیشن سب سے اہم ہے، اگر ہم ویکسی نیشن پر بات نہیں کررہے تو اس کا مطلب ہے کہ ہم اس کے حل کی بات نہیں کررہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس اعلان کی بڑی وجہ امریکا میں ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز کا رپورٹ ہونا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔بالی وڈ نے ایک اور پاکستانی گانا چرا لیا۔۔سوشل میڈیا پرپاک بھارت محاذ گرم