Feb 29, 2024 | 13:26:PM

اگلی باری ،پھر زرداری،آصفہ بھٹو نے والد کا دل جیت لیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر کے بعد شروع ہوگیا،اجلاس کا وقت10 بجے طے تھا، نئی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں نو منتخب اراکین نےحلف اٹھا لیا ۔

 قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں  اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نو منتخب ارکان سے حلف لیا ۔سابق صدر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو نے بھی حلف اٹھا لیا ،آصفہ بھٹو بھی والد اور بھائی کے حلف اٹھانے کے موقع پر قومی اسمبلی میں آئیں ۔

آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی اجلاس میں نعر ے بھی لگوائے ۔آصفہ بھٹو نے نعرے لگوائے ’ اگلی باری ،پھر زرداری‘۔جیالے کارکنوں نے آصفہ بھٹو کے نعروں کا جواب دیا ۔نعروں کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔