متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرغیرملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم

Nov 28, 2020 | 23:31:PM
 متحدہ عرب امارات کے قومی دن پرغیرملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے اپنے قومی دن کی خوشی میں غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے پبلک پراسیکیوٹر حسام الحمیدان نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ جیل سے رہائی کے بعد قیدی معاشرے کا حصہ بن سکیں گے اور عام لوگوں کی طرح زندگی گزار سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ قید کے دوران ملزمان کو معاشرے میں مثبت کام کرنے اور اچھا شہری بننے کی تربیت دی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہائی رواداری کے اصولوں کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کے لیے پبلک پراسیکیوشن نے دبئی پولیس اور متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر تمام معاملات طے کرلیے ہیں۔صدر نے حکومت کو ہدایت کی کہ وہ قیدیوں پر عائد ہونے والے جرمانے بھی ادا کرے جبکہ انہوں نے معمولی جرمانے والے قیدیوں کے جرمانے معاف کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔یادرہے کہ متحدہ عرب امارات کا 49واں قومی دن 2 دسمبر کو قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔