واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر

May 28, 2022 | 14:09:PM
واٹس ایپ صارفین کیلئے اہم خبر
کیپشن: واٹس ایپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) باہمی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ کا آئی پیڈ ورژن جلد لاؤنچ ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق طویل عرصے سے آئی پیڈ کے صارفین نے ایک علیحدہ واٹس ایپ کا مطالبہ کیا ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک اسے جاری نہیں کیا ہے, متعدد مواقع پر، واٹس ایپ کو آئی پیڈ ایپ کی جانچ کرتے ہوئے دیکھا گیا لیکن وہ کبھی بھی حتمی ورژن تک نہیں پہنچ سکا تاہم اب واٹس ایپ آخرکار ایک آئی پیڈ ورژن لاؤنچ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے کیونکہ اسے ملٹی ڈیوائس 2.0 پر کام کرتے دیکھا گیا تھا۔

ملٹی ڈیوائس سپورٹ صارفین کو چار مختلف ڈیوائسز سے ایک اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کی اجازت دیتی ہے لیکن واٹس ایپ اب بھی صارفین کو دو مختلف فونز سے ایک اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

ایپ کے آئی پیڈ ورژن کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے، واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو (WABetaInfo) نے لکھا کہ ملٹی ڈیوائس 2.0 لوگوں کو ایک اضافی موبائل فون یا ٹیبلٹ (WhatsApp for iPad/Android ٹیبلیٹ) کو اسی واٹس ایپ سے لنک کرنے دے گا۔ 

 یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا آئی پیڈ کے لیے واٹس ایپ میں وہی خصوصیات ہوں گی جو ڈیسک ٹاپ ورژن کے ساتھ ساتھ ایپ کے فون ورژن میں ہیں۔  

تقریباً تین سال تک فیچر پر کام کرنے کے بعد، واٹس ایپ نے ملٹی ڈیوائس فیچر کو سب کے لیے دستیاب کر دیا۔ فیچر فی الحال صارف کو ایک اکاؤنٹ کے لیے چار مختلف اکاؤنٹس سے واٹس ایپ استعمال کرنے دیتا ہے۔ تاہم، صرف ایک بنیادی فون ہو سکتا ہے اور باقی آلات آپ کا لیپ ٹاپ وغیرہ ہو سکتے ہیں۔

واٹس ایپ فی الحال ٹیبلٹس کے لئے بہتر نہیں  مگر اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ ٹیبلیٹ پر واٹس ایپ استعمال نہیں کر سکتے، آپ اب بھی اپنے ٹیبلیٹ کے OS کے لحاظ سے ایپ اسٹور اور پلے اسٹور سے موبائل ورژن ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی