پاکستان بار کونسل کا جوڈیشل کمیشن رولز 2010 میں ترمیم کا مطالبہ 

Dec 28, 2020 | 20:46:PM
پاکستان بار کونسل کا جوڈیشل کمیشن رولز 2010 میں ترمیم کا مطالبہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن رولز 2010 میں ترمیم کا مطالبہ کر دیا۔
پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی میرٹ اور شفافیت پر ہونی چاہئے، پاکستان بار کونسل کی تجویز کے مطابق جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کی جائے۔اعلامیہ میں مزید کہاگیاہے کہ ایگزیکٹو اتھارٹی عدلیہ کی آزادی کو سلب نہ کرے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور انکے اہلخانہ کیخلاف تمام کارروائی فوری ختم کی جائے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،آئے دن مہنگائی میں اضافہ عوام کی مشکلات بڑھا رہا ہے،حکومت سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا بند کر دے، تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینی چاہئے۔