پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کب شروع ہوئے؟ پی پی رہنما چودھری منظور کھل کر بول پڑے

Mar 27, 2021 | 21:27:PM
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کب شروع ہوئے؟ پی پی رہنما چودھری منظور کھل کر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے پی ڈی ایم میں دراڑ پڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ ہم نے ن لیگ کوکہاکہ وقتی طورپرگیلانی صاحب کواپوزیشن لیڈربننے دیں،مسئلہ یہ ہوتاہے فضل الرحمان اورن لیگ ایک دوسرے کوسپورٹ کرتے ہیںیہ معاملہ ہی تب شروع ہوا جب ن لیگ نے اعظم نذیر تارڑکونامزدکیا۔
پیپلزپارٹی کے رہنما چودھری منظور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی صبرکا مظاہرہ کررہے تھے اب بھی کررہے ہیں،بہت ساری چیزیں ہیں جوہم بھی کہہ سکتے ہیں،مریم نوازکی گفتگومناسب نہیں تھی۔
پی پی رہنما نے کہاکہ دلاورخان ن لیگ کےساتھ ہوتومحب وطن ،کسی اورکےساتھ ہوتوغدار،پیپلزپارٹی کے رہنمان لیگ کے کارکن نہیں جوان لہجوں میں بات کی جارہی،چودھری منظور نے کہاکہ یہ ڈیل خودکررہے ہیں الزامات ہم پرعائد کررہے ہیں،مریم نوازکواس لہجے میں بات نہیں کرنی چاہئے،اگرہمیں ڈیل کاطعنہ دیں گے توہم اس کاجواب بھی دیں گے،ہم ڈھائی سال خاموش نہیں رہے لوگوں نے اپناٹویٹر اورنمبربند کردیاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھی آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کے فین