کم عمر بچوں کی شادیوں کا کیس، نکاح خواہوں کیخلاف مقدمات اور لائسنس منسوخ کیے جائیں گے

Jun 27, 2023 | 16:15:PM
کم عمر بچوں کی شادیوں کا کیس، نکاح خواہوں کیخلاف مقدمات اور لائسنس منسوخ کیے جائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کی  شادیوں کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر محکمہ بلدیات کی جانب سے کم عمر بچیوں کے شادی کرنے والوں کیخلاف قانون پر عمل درآمد کے متعلق رپورٹ پیش کی گئی اور محکمہ بلدیات کے افسر نے کم عمر بچیوں کی شادی کروانے والے والدین، دولہا ، گواہوں اور نکاح خواہوں پر مقدمات درج کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

جسٹس انوار الحق پنوں نے رخسانہ بی بی اور ارشاد بی بی کی درخواستوں پرسماعت کی۔

پنجاب حکومت کے وکیل نے سیکرٹری بلدیات کی جانب سے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا کہ نکاح خواہوں کیخلاف مقدمات اور ان کے لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔

اس حوالے سے پنجاب حکوت کے وکیل نے مزید کہا کہ صوبہ بھر کے یوسی سیکرٹریز کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔