12 بجے کی ہیڈ لائنز

Jul 27, 2023 | 13:03:PM
12 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

1.مون سون کا طاقتورسپیل رنگ دکھانے لگا،لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ،نشیبی علاقے زیر آب آگئے ،سڑکیں تالاب کامنظر پیش کرنے لگیں ،کراچی میں بھی بادلوں کی انٹری،ٹاور،اولڈ سٹی ایریا اور آئی آئی چندریگر روڈ کے اطراف ابرکرم سے نظارے حسین ہوگئے ، ایبٹ آباد میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، پانی گھروں اور اسپتالوں میں داخل ہوگیا، اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی ،بارشوں کا اسپیل آئندہ ہفتےتک جاری رہنے کا امکان۔
2.بلوچستا ن میں بارشوں اورسیلاب سے تباہی،24گھنٹے کے دوران خضدار،کیچ اورجھل مگسی میں مزیدتین افراد جاں بحق ہوگئے،ہلاکتوں کی تعداد دس ہوگئی ، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے سو گھر مکمل تباہ ،200 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ، پنجگور، سوراب اورقلات میں مزیدبارشوں کی پیشگوئی،پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائنڈنگ کا خدشہ۔
3.شدید بارشوں کے باعث دریاؤں میں پانی سطح بلند،کروڑ لعل عیسن کے مقام پر دریائے سندھ بے قابو ، بستی مومن کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا ،300 ایکڑ پر کھڑی فصلیں زیرآب ،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ، لیہ کے مقام سے دریائے سندھ میں درمیانے درجہ کا 3 لاکھ 70 ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا، ہزاروں ایکڑ فصلیں تباہ، پسرور میں نالہ ڈیک میں پانی کی سطح دوبارہ بلند ،15 ہزار کیوسک کا ریلہ گزر رہا ہے
4.ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، چین کے ایگزیم بینک نے دو ارب 40 کروڑ ڈالر قرضہ مؤخر کردیا ،پاکستان نے آئندہ دو سال میں یہ قرض ادا کرنا تھا،وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناہے پاکستان نے دوسالوں میں 2ارب 40 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کرنا تھی ،پاکستان اب صرف سود ادا کرے گا ۔
5.بھارتی وزیر دفاع کا لداخ سےمتعلق بیان قابل مذمت ، پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ ، ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ، دنیا کو اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھانی چاہئیے،وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ، وزیر خارجہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات پرشدید تحفظات کا اظہارکیا۔
6.مدت محدود،اختیارات لامحدود، وزارت اعظمیٰ سنبھالنےوالا تاریخ کاطاقتو رترین نگران وزیراعظم ہوگا، پارلیمنٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور،نگران حکومت کو معیشت کیلئے ضروری فیصلوں کا اختیار ہوگا، موجودہ معاہدوں کی توسیع کرسکے گی، پہلے سے جاری منصوبوں پر اداروں سے بات کرنے کا اختیار بھی ہوگا۔
7.توشہ خانہ فوجداری کیس قابلِ سماعت قرار دینے کیخلاف اپیل،اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کر دی ، پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل خواجہ حارث نے کہااس عدالت میں ہماری چار مختلف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے کا استفسار کیا،کیا سپریم کورٹ نے تمام اپیلیں آج ہی سننے کا کہا ہے؟ سپریم کورٹ کا فیصلہ آجائے پھردیکھ لیتے ہیں
8-کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدرکا 75واں یومِ شہادت،پاک فوج کے دستے نے شہید کے مزار پر حاضری دی،آرمی چیف کی جانب سے پھول رکھے گئے، بہادر سپوت نےبھارتی فوج کے مورچوں میں گھس کر ان کے دانت کھٹے کئے، کیپٹن محمد سرور شہید کے75ویں یومِ شہادت پر مساجد میں قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیاگیا ۔
9-اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے تشدد کاشکارکم سن گھریلو ملازمہ لاہور میں زیر علاج ،میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق رضوانہ کا ذہنی توازن بگڑ چکا ، بازو ٹوٹے ہوئے اورآنکھیں بھی متاثر ہیں ، جنرل اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے پنجاب حکومت کو رپورٹ دیدی
10-آٹھ محرم الحرام،ملک بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات، نویں اور دسویں محرم کو پاک فوج اور رینجرز کے دستے فرائض سرانجام دیں گے، کراچی پولیس نے یوم عاشورہ کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ، شہر کی باسٹھ امام بارگاہیں انتہائی حساس ،تین سو پانچ حساس قرار ، لاہور میں شبیہہ ذوالجناح کی زیارت امام بارگاہ دربار حسین موری گیٹ سے برآمد ہوا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کولمبو ٹیسٹ میں شاہین چھا گئے ،لنکن باؤلرزکابھرکس نکال دیا ،،دوسرے ٹیسٹ کے چوتھےروز پاکستان نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کردی،، قومی ٹیم کو 410 رنز کی برتری حاصل،، محمد رضوان کی نصف سنچری کے بعد قومی ٹیم نے اننگز ڈیکلیئر کی ، عبداللہ شفیق کی شاندارڈبل سنچری۔سلیمان آغانےبھی کیرئیرکی دوسری سنچری بناڈالی ،،سری لنکا کی بیٹنگ جاری ،
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور
فلوریڈا میں جنگلی ریچھوں نے گھر کے باغ کو اکھاڑا بنالیا،،سیاہ جنگلی ریچھوں کی کُشتی کی ویڈیو وائرل، گھر کے مالک کو ایمرجنسی سائرن بجانا پڑ ا

دیگر کیٹیگریز: مقبول ترین
ٹیگز: