گورنر راج کی دھمکی: پاکستان تحریک انصاف کا بڑا ردعمل آگیا

Jul 27, 2022 | 14:06:PM
گورنر راج،پنجاب،تحریک انصاف،رانا ثنااللہ،فرخ حبیب
کیپشن: عدلیہ سمیت کوئی ادارہ ان سے محفوظ نہیں: فرخ حبیب/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرخ حبیب نے کہا ہے کہ رسی جل گئی بل نہیں گیا، کل کی عبرتناک شکست کے بعد ان کا رونا دھونا تو بنتا ہے، پنجاب میں گورنر راج کی باتیں کرنے والوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ پنجاب میں اب عوامی راج لگ چکا ہے۔

 وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی پریس کانفرنس پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف فرخ حبیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس کی بھی خواہش ہے گورنر راج لگانے کی وہ لگا کہ دیکھ لے، یہ عوامی ردعمل 2 گھنٹے بھی برداشت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نئے ججز کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کرلیا

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے پنجاب پولیس کے ذریعے عوام پر ظلم کرواتے تھے اب وہ ان کے ہاتھ سے نکل چکی، اسلام آباد ٹول پلازہ سے باہر نکلیں تو شہباز شریف کی حکومت ویسے ہی ختم ہوجاتی ہے، یہ اب بس ان کا رونا دھونا شروع ہوچکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ یہ وہی رانا ثناءاللہ ہے جو کہتا تھا کہ لانگ مارچ میں 20 بندے نہیں نکلنے دوں گا اور پھر عوام کا سمندر اسلام آباد آیا، عدلیہ سمیت کوئی ادارہ ان سے محفوظ نہیں، جو بریف کیس سے نہ خریدا جائے اسے یہ دھمکیاں دیتے ہیں،  یہ جب حکومت میں ہوتے ہیں تو گریبان پکڑتے ہیں اور حکومت سے باہر آتے ہی پاؤں پکڑتے ہیں۔