لاہوریوں نے 2011 میں مینار پاکستان سے اٹھنے والے فتنے کو کل دفن کردیا، حافظ حمد اللہ 

Mar 26, 2023 | 19:30:PM
لاہوریوں نے 2011 میں مینار پاکستان سے اٹھنے والے فتنے کو کل دفن کردیا، حافظ حمد اللہ 
کیپشن: حافظ حمد اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے لاہور جلسے پر ردعمل میں کہاہے کہ 2011 میں مینار پاکستان سے جو فتنہ اٹھا تھا ،لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں انہیں دفن کیا ۔
ترجمان پی ڈی ایم کاکہناتھا کہ بلٹ پروف گاڑی سے اتر کر بلٹ پروف پنجرے میں بیٹھ کر خوف سے کانپنے والا شخص قوم اور نوجوانوں کو خوف کے بت توڑنے کا بھاشن دے رہاتھا ،ڈرپوک اور بزدل دیکھے تھے مگر آپ جیسا نہیں دیکھا ،ان کاکہناتھا کہ2011 میں مینار پاکستان سے جو فتنہ اٹھا تھا ،لاہوریوں نے اسی مینار پاکستان میں انہیں دفن کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
حافظ حمد اللہ نے کہاکہ مینار پاکستان میں جلسہ نہیں ایک ناکام میوزیکل شو تھا ،عمران سنگر گارہا تھا شو کے اہم سازندہ یاسمین راشد ،قاسم سوری وغیرہ شو چھوڑ کے چلے گئے ،ان کاکہناتھا کہ خان صاحب ہاتھ میں پالش برش لئے چیخ چیخ کر پالش کرنے کا موقع مانگ رہا ہے ،مگر کیا کرے،،بوٹ والے،، بوٹ دینے کو تیار نہیں ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہاکہ خان صاحب جعلی مقبولیت حقیقی قبولیت کے بغیر کام نہیں آئیگا،تم نے آزادی کا نعرہ لگا کر سٹیٹ بینک بیچ دیا اب حقیقی آزادی کا نعرہ لگا کر ملک بیچنے کا ارادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی کی چیف جسٹس پاکستان سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے نوٹس لینے کی اپیل