50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن 30 مارچ سے ہو گی

Mar 26, 2021 | 15:11:PM
 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن 30 مارچ سے ہو گی
کیپشن: کورونا ویکسینیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا  رجسٹریشن 30 مارچ سےشروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ملک میں 50 سال سےزائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سےشروع ہو گی، 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 63 افراد کورونا کے سبب جاں بحق ہوگئے جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 91 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 45 ہزار 356 ہے۔