داعش کو فنڈنگ کرنیوالے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا

Jan 26, 2021 | 21:43:PM
 داعش کو فنڈنگ کرنیوالے نیٹ ورک کا سراغ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سی ٹی ڈی نے داعش کے پاکستان ، شام اور برطانیہ میں فنڈنگ فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا سراغ لگالیا،کراچی سے گرفتار داعش کا مبینہ دہشت گرد عمر بن خالد فنڈز اکھٹا کرکے شام میں چار مبینہ خواتین کو بھیجتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق42 نیوز نے سی ٹی ڈی سندھ کراچی کی طرف سے آئی جی سندھ کو بھیجے جانے والے خط کی کاپی حاصل کرلی ۔مبینہ طور پر شام میں داعش کےلئے فنڈ اکھٹا کرنے والی خواتین کا تعلق لاہور سے ہے۔ ان خواتین کو فنڈ ،، Bit کوائن ،، کے ذریعے منتقل کئے جاتے تھے ،چاروں خواتین کو ،، شام ،، کے موبائل فون نمبر پر فنڈزکی منتقلی کی اطلاع دی جاتی ہے۔
ان خواتین کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں مقیم ایک نوجوان اویس کا پتہ بھی لگایا گیا جو نیٹ ورک کا حصہ ہے ۔سندھ حکومت نے برطانیہ اور شام کے ساتھ باہمی قانونی مشاورت کی درخواست شام اور برطانوی حکومت کو ارسال کرنےکا عمل شروع کردیا ہے۔سی ٹی ڈی سندھ نے خط آئی جی کے توسط سے محکمہ داخلہ سندھ کو ارسال کیا۔