مئی میں کیا ہونیوالا ہے۔شیخ رشیدنے اہم انکشاف کردیا

Apr 26, 2022 | 13:30:PM
 مئی میں کیا ہونیوالا ہے۔شیخ رشیدنے اہم انکشاف کردیا
کیپشن: شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ سیاست میں  ہنگامہ خیز مہینہ ہو گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے موجودہ حکومت پر تنقید کی ہے۔ شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پیٹرول اور بجلی پر آئی ایم ایف کے دباؤ پر سبسڈی ختم کرنے سے حکومت اپنی سیاسی قبرخود کھودے گی۔

 شیخ رشید نے کہا کہ سامراجی سازش کے تحت عوام کو سستی  گیس ، پیٹرول اور گندم سے محروم  کر دیا گیا ہے اور جلد ہی پیٹرول پر سبسڈی ختم کردی جائیگی۔عمران خان روس سے  تیس فیصد سستی گیس، پیٹرول اور گندم لینے جا رہا تھا، اس اقدام سے ملک  میں عوام کو بہت ریلیف ملتا اور مہنگائی میں کمی آتی ۔

  سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اگلا مہینہ عید کے بعد ہنگامہ خیز ہو گا اور ملک کے مسائل کاواحد حل الیکشن رہ گیا ہے جسے جتنا جلدی مکمل کر لیا جائے اتنا ہی  ملک کیلئے بہتر ہو گا۔

 یہ بھی پڑھیں: سکولوں کے حوالے سے اہم خبر

انہوں نے مزید کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اس وجہ سے جلد ہی اس ایمپورٹیڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:کراچی سے لاپتہ دعا زہرا کا ویڈیو بیان جاری۔ اہم انکشافات